ترکی؛ کورونا بحران میں حلال سیاحت کا فروغ

IQNA

ترکی؛ کورونا بحران میں حلال سیاحت کا فروغ

9:15 - June 27, 2021
خبر کا کوڈ: 3509670
تہران(ایکنا) وزارت ٹوریزم کے سیکریٹری کا کہنا ہے کہ کورونا بحران میں ترکی کی حلال سیاحت میں خاصا اضافہ ہوا ہے۔

ترک میڈیا کے مطابق انجمن سیاحت حلال ترکی کے سیکریٹری امراللہ احمد تورحان نے کہا ہے کہ کورونا کے دوران ترکی کی حلال سیاحت میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔

 

اناطولیہ نیوز سے گفتگو میں انکا کہنا تھا کہ حلال سیاحت ترکی میں کورونا کے دوران خوب بڑھی ہے اور یہ ہماری توقع کے برخلاف تھی۔

 

تورحان کا کہنا تھا: ویلا ہوٹلز کی بکنگ میں سو فیصدی بڑھی جو کورونا سے نوے تا پچانوے فیصدی تھی۔

مذکورہ انجمن کے سیکریٹری کا کہنا تھا کہ کورونا سے اگرچہ تمام شعبوں کا خاصا نقصان ہوا تاہم حلال سیاحت میں اسکا اچھا اثر ہوا۔

 

تورحان کا کہنا تھا: حلال سیاحت کی ترقی و اضافے سے سرمایہ کاروں کی نظر اس طرف متوجہ ہورہی ہے اور اس شعبے میں سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے۔/

3980109

نظرات بینندگان
captcha