
فلسطینی میڈیا کے مطابق فلسطینی جہاد تنظیم کے رہنما زیاد نخاله نے ایک ٹیلگراف میں فلسطینی سوشل ایکٹویسٹ نزار بنات کی وفات پر تعزیت میں لکھا ہے: فلسطینی خود ساختہ گورنمنٹ فلسطینی کاز کا نمایندہ نہیں بلکہ وہ تو غاصب رژیم کے مقابلے جو ہر روز ہماری عزت و مقصد کو پامال کررہا ہے خاموش ہماری راہ میں حائل ہے۔
انہوں نے قومی فلسطینی پروگرام میں تبدیلی کا مطالبہ کیا جو فلسطینی حکومت کی طرف سے تیار کیا گیا ہے جس میں فلسطینی تشخص کو نظر انداز کیا گیا ہے۔
نخاله نے پیغام میں کہا ہے کہ میں اپنے بھائیوں، تنظیموں کے ورکروں اور شہید نزار بنات کے اہل خانہ کو اس موقع پر تسلیت پیش کرتا ہوں جو ایک دہشت گردانہ واقعے میں اپنے اہل خانہ کے درمیان شہید کیے گیے اور اس سے ہماری ذمہ داریوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے نزار بنات کے حوالے سے کہا: شهید نزار نے شجاعت سے فلسطینی حقوق کی بات کی اور اس راہ میں انہوں نے عقیدے کو بیان کیا اور اسی کاز کے لیے اپنی جان تک قربان کیا۔
فلسطینی جھادی تنظِم کے جنرل سیکریٹری نے کہا کہ ہم نے ایک شجاع نمایندے کو کھو دیا جو حقیقی معنوں میں غاصب رژیم کے لیے ایک خطرہ شمار ہوتا تھا اور یہی پر واضح کرنا چاہونگا کہ فلسطینی خود ساختہ اتھارٹی کسی صورت فلسطینی کاز کی نمایندہ نہیں جو فلسیطنی حقوق کے برابر مکمل خاموش ہے جو ہر روز غاصب رژیم کی طرف سے پامال ہورہے ہیں۔
فلسطینی جہادی تنظیم کے جنرل سیکریٹری نے شہید نزار کی شہادت کے حوالے سے ایک غیر جانبدار کمیٹی کے قیام کا مطالبہ کیا۔/