
شیعہ شناسی اکیڈمک کورس حکمت فاونڈیشن، اهل بیت(ع) یونیورسٹی تهران اور فردوسی یونیورسٹی مشہد کے تعاون سے منعقد کررہا ہے جو اٹھارہ کلاسز پر مشتمل ہے جسمیں دنیا کے مختلف ممالک کی اہم یونیورسٹیوں سے اساتذہ لیکچرز دیں گے۔
تاریخ تشیع، تعلیمات امامت و تشیع، آئین و اصول، اعمال و روحانیت اور افکار سیاسی تشیع کے عنوان سے موضوعات پیش کیےجائیں گے۔
کورس کا اصل مقصد مکتب اهل بیت(ع) کے درست چہرے کو حقیقی تشیع کے پیغام و تعلیمات کے حوالے سے اجاگر کرنا ہے اور لیکچرز کی کیفیت کو دیکھتے ہوئے یونیورسٹی لیول کے اساتذہ و طلبا اس کے مخاطب ہوں گے جس میں ان طلبا کے علمی معیار کو بہتر بنانا ہے۔
کورس کے اختتام پر شرکاء کورس کو اسناد دیے جائیں گے جبکہ کورس انگریزی میں پڑھایا جائے گا لہذا شرکاء کی اچھی انگریزی ضروری ہے۔
اس کورس میں ڈاکٹرنظام حیدر، کولمبیا یونیورسٹی امریکہ؛ ڈاکٹر رسول نقوی، جورج ٹاون یونیورسٹی؛ ڈاکٹر حسین کمالی، هارٹفورڈ کالج امریکا؛ ڈاکٹر عبدالعزیز ساشدینا، ڈین اسلامک اسٹڈی سنٹر جورج میشن امریکا؛ ڈاکٹرخلیل اندانی، استاد کالج آگوسٹانا؛ ڈاکٹر وینی کٹیا، مک مسٹریونیورسٹی؛ ڈاکٹر الساندرو کانچیان، سينیا یونیورسٹی؛ ڈاکٹر رولا ابیساب، استاد مگ گیل یونیورسٹی کینیڈا؛ ڈاکٹر لیاقت تکیم، استاد مک مسٹریونیورسٹی اور ڈاکٹر لیسلوته عبید، استاد ویانا یونیورسٹی شامل ہیں۔
مزید معلومات اور کورس میں شرکت کے لیے خواہشمند افراد اس لنک پر رابطہ کرسکتے ہیں:
https://hikmat-ins.ir/international-intensive-academic-course-on-shii-studies/
