اعتدال پسندی کے لیے الازهر کا مدارس پروگرام

IQNA

اعتدال پسندی کے لیے الازهر کا مدارس پروگرام

9:23 - June 27, 2021
خبر کا کوڈ: 3509673
تہران(ایکنا) الازھر کے بین الاقوامی طلبا مرکز کے تعاون سے اعتدال پسندی کے فروغ کے لیے قرآنی مدرسے دنیا بھر میں قایم کیے جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق الازھر کے مرکز توسعہ بین الاقوامی طلبا مدرسه امام الطیب کا آغاز کیا جارہا ہے اور اس میں خواتین مبلغین  کی تربیت پر کام کیا جائے گا۔

 

مدرسه امام الطیب دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا مدرسہ ہے جس پر شیخ الازھر کی خصوصی توجہ ہوگی اور اسکا مقصد اسلامی روشن خیالی اور اعتدال پسندی کو فروغ دینا ہے جو قرآنی تفسیر و تلاوت پر مشتمل ہے جبکہ پروگرام میں تعلیم وتربیت کو بھی خصوصی اہمیت دی جائے گی۔

 

علوم قرآنی کی تدریس، قرآت و دیگر شعبوں میں مہارت مختلف سطوح پر اور دیگر تربیتی کورسز نصاب میں شامل ہوگا جبکہ عربی زبان کی ترویج بھی اہداف میں شامل ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ بین الاقوامی توسعہ طلبا مرکز جدید روش اور طریقوں سے حفظ تجوید بھی سکھا رہا ہے جس کو خوب پذیرائی ملی ہے اور اب تک اس مرکز میں ۱۲۰۰ ملکی اور غیر ملکی طلبا نام لکھوا چکے ہیں جو حفظ و تجوید قرآن میں دلچپسی رکھتے ہیں۔/

3980214

نظرات بینندگان
captcha