
رپورٹ کے مطابق صوبہ واسط کی قرآنی انجمن کے سربراہ «علاء الوائلی» نے کربلا چینل کے ڈائریکٹر سید جعفر الموسوی سے ملاقات میں قرآنی مقابلے کے حوالے سے انکے تعاون پر انکا شکریہ ادا کیا۔
دوطرفہ ملاقات میں طرفین نے شید ابومھدی قرآنی مقابلے میں قومی حسن قرآت مقابلے کے حوالے سے آمادگی کا اظھار کیا۔
الموسوی نے قرآنی مقابلوں کے انعقاد کے حوالے سے قرآنی انجمن کی کوششوں کو سراہا اور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
ملاقات کے اختتام پر الموسوی نے الوائلی کے ہمراہ الزهرا(س) ثقافتی مرکز کا دورہ کیا جو حسن قرآت کے قاریوں کے لیے تیار کیا گیا ہے، مذکورہ قرآء گروپس کی شکل میں عراق کے مختلف شہروں سے سفر کرکے واسط صوبہ میں آئیں گے۔/


