کیا افغانستان میں امریکی کھیل ختم ہونے والا ہے؟

IQNA

کیا افغانستان میں امریکی کھیل ختم ہونے والا ہے؟

9:06 - June 28, 2021
خبر کا کوڈ: 3509678
تہران(ایکنا) افغانستان میں امن قایم کرنے کے دعوایدار امریکہ نے عملی طور پر کچھ اور ثابت کیا، اب اشرف غنی قایم رہے یا طالبان کی حکومت ہو مزید امریکہ موجودگی کا جواز باقی نہیں رہا ہے۔

افغانستان میں یکے بعد دیگرے شہروں کے سقوط سے صورتحال گھمبیر ہوتی جارہی ہے اور اب لگتا ہے کہ طالبان کا سایہ ایک بار پھر اس ملک پر نمودار ہونے والا ہے۔

 

اندخوی صوبے کے گورنر سلطان محمد سنجر نے گذشتہ دنوں اعلان کیا کہ طالبان نے صوبے کے مرکز سمیت خان چھار باغ ولایت فاریاب پر قبضہ کرلیا ہے، جوبائیڈن کی جانب سے فوجی انخلاء کے اعلان کے بعد افغانستان میں جھڑپوں میں تیزی آئی ہے۔

 

افغانستان میں یہ نوبت کیوں آئی اور مذکرات کا نتیجہ کیوں نہ نکلا اور پیچیدگیوں اور مشکلات کی اہم وجوہات کیا ہیں۔

تاہم ان وجوہات میں ایک جس پر کم بحث ہوتی ہے وہ ہمسایہ ممالک کے کردار ہے۔ افغانستان میں جو چل رہا ہے اس میں مختلف ممالک کے مفادات مختلف ہیں تاہم ایک مسئلے پر سب کی نظر یکساں ہے وہ ہے افغانستان میں امن و امان اور یہاں کی بدامنی علاقے کی بدامنی ہے۔

کیا افغانستان میں امریکہ کھیل ختم ہونے والا ہے؟

امریکہ عراق میں مدتوں رہا اور امریکی انخلا کے بعد بھی یہاں کی مشکلات برقرار رہی اور امن کا نتیجہ بھی داعش کی موجودگی اور ظہور میں نکلا۔

 

لگتاہے کہ عراق کا ڈرامہ اب افغانستان میں دہرا جارہا ہے اور داعش کی جگہ اب طالبان پیشقدمی کررہا ہے جو یکے بعد دیگرے شہروں پر تسلط جمانے میں سرگرم ہے حالانکہ امریکہ دعوی کررہا تھا کہ طالبان اب تھریٹ نہیں رہا ہے۔

کیا افغانستان میں امریکہ کھیل ختم ہونے والا ہے؟

ایک اور موضوع امریکہ کی غلط پالیسی کا شاخسانہ ہے کہ امریکہ نے مختلف شعبوں میں مدد کے دعووں کے برعکس عملا کچھ نہ کیا اور اس کی ذندہ مثال امن و امان قایم کرنے کا دعوی تھا جو اب سب کے سامنے واضح ہوچکا ہے۔

 

امریکہ مذاکرات اور طالبان سے معاہدے میں امریکہ نے عملا افغان حکومت کو نظر انداز کیا  اور مبہم معاہدے کا اثر ہے کہ اب طالبان کی پیشقدمی جاری ہے اور بعض ماہرین کے مطابق حملوں کو مقصد افغان حکومت سے زیادہ سے زیادہ مراعات لینے کی کوشش ہے۔

 

 

بہت سے ماہرین کے مطابق لمبے عرصے کے بعد امریکہ کا یوں پسپائی اختیار کرنا انسانی حقوق،ڈیموکریسی اور خواتین کے حقوق و آذادی کے دعووں سے عقب نشینی ہے اور بے مقصد پسپائی سے ان اہداف کو شدید نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

 

افغانستان میں امریکہ اس حال میں نکل رہا ہے کہ بیگناہ عوام کے قتل و غارت میں بیحد اضافہ ہوا ہے اور اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق ۲۰۲۱ کے پہلے سہ ماہی میں مرنے اور زخمی ہونے والوں کی تعداد حیران کن ہے۔

 

اگرچہ افغان حکومت اطمینان دلانے کی کوشش کررہی ہے کہ سیکورٹی ادارے ہرطرح کے دفاع کے لیے آمادہ ہے تاہم درپیش خطرات و حالات کچھ اور بتا رہے ہیں۔

 

افغان مسائل کو فراموشی کےسپرد کرنا یا عدم توجہ اور طالبان کی واپسی کو دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ افغانستان اور علاقے پر اسکے سنگین اثرات برآمد ہوسکتے ہیں۔/

محمدحسن گودرزی

3980348

 

 

نظرات بینندگان
captcha