اردن؛ حفظ قرآن مراکز کی سرگرمیاں شروع

IQNA

اردن؛ حفظ قرآن مراکز کی سرگرمیاں شروع

9:15 - July 09, 2021
خبر کا کوڈ: 3509750
تہران(ایکنا) وزارت اوقاف سے وابستہ حفظ مراکز کی گرمیوں کی سرگرمیاں «شہدائے کرامت » کے نام سے شروع ہوچکی ہیں۔

وزارت اوقاف و امور اسلامی کے وزیر محمد الخلایله نے حفظ مراکز کھلنے کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا: «شہدائے جنگ کرامت » کے نام سے مراکز مختلف شہروں میں قایم کیے گیے ہیں تاکہ شہداء کی عزت و یاد کو تازہ رکھا جائے اور طلبا انکے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کریں۔

 

انکا کہنا تھا: وزارت اوقاف کی ترجیح ہے کہ شہریوں اور طلبا میں شہدا اور قربانی دینے والوں کی طرح وطن کے لیے جذبہ قربانی پیدا کرے جو امت اسلامی اور مسئلہ فلسطین کے لیے اہمیت کا قایل ہوں۔

 

الخلایله کا کہنا تھا کہ حفظ مراکز، حسن قرآت کی کلاسز اور قرانی دروس کے اجرا کا مقصد معاشرے میں ان کے کردار کو بہتر بنانا ہے تاکہ ایک قرآنی، با اخلاق اور موثر نسل کی تربیت ہوسکے کیونکہ قرآن بلاشک ایک کامل رہنما کتاب ہے۔

 

وزیر اوقاف اردن کے طلبا کے حوالے سے کہنا تھا: اس سال کورونا کی وجہ سے توقع ہے کہ بیس ہزار طلبا و طالبات شرکت کریں گی جبکہ گذشتہ سالوں میں یہ تعداد ایک لاکھ بیس ہزار تک پہنچتی تھی۔

 

موسم گرما کورسز کی نگران حاتم سحیمات، کا تقریب سے کہنا تھا کہ ۸۰۰ قرآنی مراکز مختلف شہروں میں قایم کیے گیے ہیں اور ایس او پیز کے ساتھ ان مراکز میں سرگرمیاں شروع کی جارہی ہیں۔/

3982757

نظرات بینندگان
captcha