تبلیغی جماعت معاملہ میں ستمبر میں حتمی بحث ہوگی

IQNA

مولانا ارشد مدنی کی درخواست

تبلیغی جماعت معاملہ میں ستمبر میں حتمی بحث ہوگی

16:56 - July 18, 2021
خبر کا کوڈ: 3509824
تہران (ایکنا) کورونا وائرس کو مرکز نظام الدین سے جوڑ کر تبلیغی جماعت سے وابستہ لوگوں اور بالخصوص مسلمانوں کی شبیہ کو داغدار کرنے اور ہندوؤں اورمسلمانوں کے درمیان منافرت پھیلانے کی دانستہ سازش بارے درخواست پر کئی ماہ سے سماعت نہیں ہو رہی تھی۔


سیاست  نیوزکےمطابق کورونا وائرس کو مرکز نظام الدین سے جوڑ کر تبلیغی جماعت سے وابستہ لوگوں اور بالخصوص مسلمانوں کی شبیہ کو داغدار کرنے اور ہندوؤں اورمسلمانوں کے درمیان منافرت پھیلانے کی دانستہ سازش کرنے والے ٹی وی چینلوں اور پرنٹ میڈیا کے خلاف مولانا سید ارشدمدنی، صدرجمعیۃ علماء ہند کی درخواست پر سپریم کورٹ میں داخل پٹیشن پر گزشتہ کئی ماہ سے سماعت نہیں ہو رہی تھی۔

پٹیشن پر جلداز جلد سماعت ہونے کے لئے سپریم کورٹ سے درخواست کی گئی، جس پر جسٹس ایل ناگیشور راؤ اور جسٹس انیرودھ بوس نے اس معاملے کی حتمی بحث ماہ ستمبر میں کئے جانے کا حکم دیا۔

 

نظرات بینندگان
captcha