ایکنا رپورٹ؛ بیوٹی پروڈکٹ کے شعبے میں حلال مارکیٹ پر چھانے کی ملایشین کوشش

IQNA

ایکنا رپورٹ؛ بیوٹی پروڈکٹ کے شعبے میں حلال مارکیٹ پر چھانے کی ملایشین کوشش

10:24 - August 03, 2021
خبر کا کوڈ: 3509928
تہران(ایکنا) مستقبل کے منصوبے کے تناظر میں حلال مارکیٹ پر چھا جانے کی کوشش کے حوالے سے ملایشین کاوشیں جاری ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حلال مارکیٹ بھی ایک بہترین فرصت شمار کیا جارہا ہے اور حلال اسٹمپ مصنوعات پر رونق میں اضافہ کررہا ہے اور حتی غیر اسلامی ممالک بھی اپنی مصنوعات پر اس اسٹمپ کو کسٹمر بنانے کے لیے لگانے کے تگ و دو میں مصروف ہیں۔

 

حلال مصنوعات صرف کھانے پینے کی اشیاء تک محدود نہیں اور وسیع شعبے اس حوالے سے موجود ہیں جنمیں پوشاک یا ڈریسیز، کمپیوٹر مصنوعات، سیاحت، ٹرانپسورٹ وغیرہ شامل ہیں۔

 

اسلامی ممالک میں ملایشیاء اس حوالے سے سرفہرست ہے جو حلال سرمایہ کاری کے شعبے میں وسیع سرمایہ کاری کررہا ہے۔

 

ان مصنوعات میں سے ایک اہم چیز بیوٹی پروڈکٹ ہے ہیلتھ پروڈکٹس اور خوبصورتی کے سامان کی بڑی مانگ ہے جو اسلامی ممالک میں بھی نے دریغ استعمال کیا جاتا ہے۔

ایکنا رپورٹ؛بیوٹی  پروڈکٹ کے شعبے میں حلال مارکیٹ پر چھانے کی ملایشین کوشش

رپورٹ کے مطابق سال ۲۰۲۵ تک حلال کاسمیٹکس سالانہ چھیالس ارب ڈالر تک آمدنی دے سکتی ہے جب کہ دیگر بیوٹی پروڈکٹس ۲۰۱۷ تک چوالیس ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق سال ۲۰۱۶ میں مسلم ممالک میں چھیالس ارب یورو کاسمیٹکس اور دیگر بیوٹی پروڈکٹس پر خرچ کیے گیے ہیں۔

 

اس شعبے میں روز افزوں اخراجات کی اہم وجہ سلیبریٹی اور سوشل میڈیا پروپگنڈہ شمار ہوتا ہے۔

حلال کاسمیٹکس سے مراد ان وسایل کی تیاری میں حلال جانوروں کی چربی وغیرہ کا استعمال ہے اور ان میں مردار اور مرے حیوانات کے خون یا چربی وغیرہ کے استعمال سے پرہیز کرنا ہے۔

ایکنا رپورٹ؛بیوٹی  پروڈکٹ کے شعبے میں حلال مارکیٹ پر چھانے کی ملایشین کوشش

بہت سے برانڈ کی کوشش ہے کہ وہ حلال سرٹیفیکٹ حاصل کریں جنمیں امریکی، برطانوی، کورین، جاپانی اور کینیڈا کی مختلف کمپنیاں شامل ہیں۔

اس حوالے سے اہم بازیگر اس وقت سنگاپور، انڈونیشیاء، امارات وغیرہ پیش پیش ہیں اور ملایشیاء بھی اس دوڑ میں شامل ہے جو اس شعبے میں وسیع سرمایہ کررہا ہے۔

 

بیوٹی پروڈکٹس کے شعبے میں ایک اہم کمپنی(Amorepacific)  ہے جو ملایشیا میں بنائی گیی ہے اور مختلف مصنوعات تیار کرتی ہے اور دنیا کے کئی ممالک میں مصنوعات برآمد کرتی ہے۔

 

فہرست کے مطابق اس وقت تک چھبیس مختلف کمپنیاں بیوٹی پروڈکٹس کے شعبے میں حلال سرٹیفیکٹ حاصل کرچکی ہیں۔

اس شعبے میں سرمایہ کے امکانات کی وجہ سے ملایشیاء دنیا کے دس ٹاپ ممالک میں شامل ہوچکا ہے جو بیوٹی پروڈکٹس اور کاسمیٹکس تیار اور برآمد کرتے ہیں اور توقع کی جاتی ہے کہ ان کاوشوں کے بدولت اس ملک کو حلال مصنوعات بنانے والے ممالک میں ٹاپ پوزیشن پر لاسکتا ہے۔/

رپورٹ محمدحسن گودرزی

3987526

نظرات بینندگان
captcha