ترکی کی جانب سے یونان میں اسلامی اسکولوں پر پابندی میں مذمت

IQNA

ترکی کی جانب سے یونان میں اسلامی اسکولوں پر پابندی میں مذمت

10:30 - August 03, 2021
خبر کا کوڈ: 3509930
تہران(ایکنا) ترک وزارت خارجہ نے یونان میں بارہ مسلمان پرائمری اسکول بند کرنے کے فیصلے کی شدید مذمت کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ترک وزارت خارجہ کے بیان میں کیا گیا ہے کہ انکارا یونان میں ترک اقلیتوں کے بارہ پرایمری اسکولوں کی بندش کی شدید مذمت کی ہے ، بارہ اسکولوں کی تعطیلی کے بعد ترک اقلیتوں کے اسکولوں کی تعداد ایک سو تین رہ گیی ہے۔

 

یونان کی حکومت نے ہمیشہ ان افراد کو مسلم اقلیت قرار دیا ہے اور انکو ترک اقلیت نہیں مانتے۔

 

بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ یونان اقتصادی مشکلات کے نام پر ایک منظم پروگرام کے تحت مسلم اقلیتوں کے اسکولوں پر پابندی لگا رہا ہے۔

ترکی کے مغربی علاقے اور شمال مشرقی یونان میں یونان کے مسلم اقلیت آباد ہے جنکی آبادی ایک لاکھ پچاس ہزار بتائی جاتی ہے اور ترک حکومت کا دعوی ہے کہ ان مسلمانوں کو یونان کی متعصبانہ پالیسوں کا سامنا ہے۔/

3988096

 

نظرات بینندگان
captcha