
رپورٹ کے مطابق امریکی عدالت نے امریکی مسلم کونسل کی مخالف ایکٹویسٹ لورالومر کی شکایت کو مسترد کرتے ہوئے انہیں ۱۲۵ ہزار ڈالر جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔
عدالت نے انہیں سوشل میڈیا ٹوئٹر، اوبر، کلب ہاوس اور لیفٹ پر بھی اسلام مخالف بیانات سے روک دیا۔
اسلام مخالف ایکٹویسٹ لورا لومر نے کچھ عرصہ قبل اسلامی کونسل امریکہ پر الزام عاید کیا تھا کہ کونسل نے انکے اکاونٹ کو بلاک کیا ہے۔
لورا نے اسلامی کونسل کے خلاف شکایت کے بعد ہڑتال اور کونسل کے سامنے مظاہرے کے اقدامات کی دھمکی دی تھی ۔
فیڈرل عدالت کے جج نے انکے الزامات کو رد کیا تھا تاہم انہوں نے دوبارہ نظر ثانی کی درخواست دی تھی، عدالت عالیہ کے نئے جج نے بھی عدم ثبوت کی بناء پر انکی درخواست کو مسترد کردیا اور انہیں ۱۲۵ ہزار ڈالر جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔
لومر کو اسلام فوبیا کی وجہ سے سوشل میڈیا اور دیگر اسٹیج پر بھی ہر قسم کے اسلام مخالف سرگرمیوں سے دور رہنے کا حکم دیا گیا۔/