
رپورٹ کے مطابق لبنان میں پیر کی رات سے محرم مجالس شروع ہوچکی ہیں۔
حزب اللہ اور امل تحریک کی ہم آہنگی سے مختلف مراکز اور مساجد و امام بارگاہوں میں عزاداری سیدالشهداء(ع) کا سلسہ شروع ہوچکا ہے۔
النبطیه صوبے اور مرکزی شهر النبطیه، میں محلوں اور مکانات کو سیاہ پرچموں سے آراستہ کیا گیا ہے اور امام حسین(ع) کی عزاداری کا رسمی طور پر آغاز کیا گیا ہے۔
جنوبی لبنان کے شہروں اور محلوں میں محرم کے حوالے سے بینرز اور پلے کارڑ نصب کیے گیے ہیں اور حزب اللہ کے نعروں والے پرچم بھی نصب ہیں۔

شهر النبطیه میں مجالس امام حسین(ع) میں ایس اوپیز کے ساتھ مجالس شروع ہوچکی ہیں تاہم کورونا کی وجہ سے جلوسوں پر پابندی عاید ہیں۔
النادی الحسینی مرکز نے بیان میں کہا ہے کہ سید الشہداء حضرت اباعبدالله الحسین(ع) کی عزاداری کو منطقی انداز میں سلامتی کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کرنی چاہیے۔

میدان امام حسین(ع) شهر النبطیه میں عزاداری کیمپ لگایا گیا ہے جہاں مجالس و عزاداری کا آغاز ہوچکا ہے تاہم ماسک اور سوشل ڈیسٹنسنگ پر تاکید کی گیی ہے اور کہا گیا ہے کہ ویکیسن نہ لگانے والے یا بیمار افراد مجالس میں آنے سے گریز کریں۔/