حرم ابراهیمی کی حفاظت کے لیے دعوت عام

IQNA

حرم ابراهیمی کی حفاظت کے لیے دعوت عام

9:43 - August 11, 2021
خبر کا کوڈ: 3509989
تہران(ایکنا) اسلامی اور قومی تنظیموں نے الخلیل میں حرم ابراھیمی کی حفاظت کے لیے عوامی دفاع کی درخواست کردی۔

رپورٹ کے مطابق مختلف فلسطینی تنظیموں نے الخلیل کے عوام سے کہا ہے کہ وہ حرم ابراہیمی میں صیھونی تجاوزات کے مقابلے میں کردار ادا کریں۔

حرم ابراہیمی کے ڈائریکٹر شیخ حفظی ابوسنینه نے کہا ہے کہ صیھونی حکام کے بلڈوزر مقدس مکان میں آچکے ہیں اور زمینوں کو بلڈوز کرنے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

 

ادارہ اوقاف کے ڈائریکٹر جمال ابوعرام کا کہنا تھا کہ اگر برقی سیڑھیاں کو کام کیا گیا تو حرم ابراہیمی خطرے میں پڑ سکتا ہے، انکا کہنا تھا: یہ ایک خطرناک منصوبہ ہے جس کا اصل مقصد اس مکان کی پہچان کو مٹانا ہے اور چونکہ حرم ابراہیمی عالمی ورثے میں رجسٹرڑ ہوچکا ہے اس کام سے وہ بین الاقوامی قوانین کو پامال کررہا ہے لہذا عوام سے درخواست ہے کہ وہ دعا و مناجات کے لیے مسجد میں جمع ہوجائیں اور اس کام کو روکنے میں کردار ادا کریں۔

 

الخلیل شہر کے مئی ابوسنینہ نے عوام سے کہا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں حرم ابراہیمی میں جمع ہوجائیں اور لفٹ لگانے کے اقدام کو روک دیں۔

 

گذشتہ روز بھی الخلیل میں فلسطینوں نے نماز ظہر کے بعد حرم ابراہیمی کے سامنے دھرنا دیا اور اس مقدس مکان کے دفاع اور صیھونی اقدامات کے خلاف نعرے بازی کی۔/

 

3989878

 

نظرات بینندگان
captcha