پاکستان؛ آیت اللہ تسخیری کی برسی پر کوئٹہ میں تقریب

IQNA

پاکستان؛ آیت اللہ تسخیری کی برسی پر کوئٹہ میں تقریب

18:59 - August 11, 2021
خبر کا کوڈ: 3509991
مدرسہ خاتم النبین کے تعاون سے عالم اسلام کے عظیم داعی وحدت کی برسی پر تقریب منعقد کی گیی۔

رپورٹ کے مطابق عالم اسلام کے ممتاز عالم دین اتحاد امت کے علمبردار مفکر اور مصنف آیت اللہ محمد علی تسخیری کی پہلی برسی کی مناسبت سے مدرسہ خاتم النبیین کوئٹہ کے زیر اہتمام تعزیتی تقریب ہفتے کو بروری ہزار ٹاون میں منعقد ہوئی۔ تقریب سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی جمعیت اتحاد العلماء بلوچستان کے صوبائی صدر مولانا ڈاکٹر عطاء الرحمن ڈائریکٹر جنرل خانہ فرھنگ آقای سید واقفی اھل سنت کے ممتاز عالم دین مولانا قاری عبد الرحمن امام جمعہ ہزارہ ٹاؤن علامہ سید حسن مبلغ مسؤل مبلغین مولانا سید رضا اخلاقی صوبائی سیکرٹری تبلیغات مجلس وحدت مسلمین بلوچستان مولانا ذوالفقار علی سعیدی و دیگر نے خطاب کیا۔

تعزیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ڈاکٹر عطاء الرحمن نے کہا کہ آیت اللہ محمد علی تسخیری کے اھل سنت علماء اور اکابرین کے ساتھ دوستانہ و برادرانہ تعلقات تھے انقلاب اسلامی کی سالگرہ کے موقع پر عالم اسلام کے اکابر علماء کا آپ نے استقبال کیا اور عالمی اتحاد امت کانفرنسز کی آپ نے میزبانی کی۔

پاکستان؛ آیت اللہ تسخیری کی برسی پر کوئٹہ میں تقریب

ڈائریکٹر جنرل خانہ فرھنگ آقای سید واقفی نے کہا کہ علماء ملک و ملت کا اثاثہ ہوتے ہیں اور وہ اپنے علمی مقام اور دین اسلام کے لئے گرانقدر خدمات کے باعث پوری امت مسلمہ سے تعلق رکھتے ہیں۔

پاکستان؛ آیت اللہ تسخیری کی برسی پر کوئٹہ میں تقریب

اھل سنت کے ممتاز عالم دین مولانا قاری عبد الرحمن نے کہا کہ میں انقلاب اسلامی کی جدوجہد کے دوران جب امام خمینی رح جلاوطن تھے انقلاب اسلامی کا حامی تھا اور امام خمینی کے نمائیندے آقای سید فاضل کے ذریعے پہنچنے والے امام خمینی کے انقلابی افکار و پیغامات کو بلوچستان کے اخبارات کے ذریعے عوام تک پہنچاتا تھا انقلاب اسلامی اور رہبر انقلاب سے ہم نے جو بیعت کی اس پر آج بھی قائم ہیں۔

پاکستان؛ آیت اللہ تسخیری کی برسی پر کوئٹہ میں تقریب

امت مسلمہ کو آج تفرقے کی نہیں بلکہ اتحاد اور بیداری کی ضرورت ہے۔

 

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ آیت اللہ محمد علی تسخیری اتحاد بین المسلمین کے علمبردار نامور مفکر اور مصنف تھے آپ نے دارالتقریب بین المذاھب کے پلیٹ فارم سے شیعہ سنی وحدت کے لئے قابل قدر خدمات انجام دیں۔ اتحاد امت ہر دور کی ضرورت ہے جس کا حکم قرآن و سنت نے دیا ہے۔

 

پاکستان؛ آیت اللہ تسخیری کی برسی پر کوئٹہ میں تقریب

پاکستان؛ آیت اللہ تسخیری کی برسی پر کوئٹہ میں تقریب

نظرات بینندگان
captcha