سوئیزرلینڈ میں رحلت رسول اکرم (ص) کی مجلس عزا

IQNA

سوئیزرلینڈ میں رحلت رسول اکرم (ص) کی مجلس عزا

7:18 - October 03, 2021
خبر کا کوڈ: 3510348
تہران(ایکنا) رحلت نبی مکرم اور ماہ صفر کے حوالے سے مرکز اسلامی اهل بیت(ع) میں مجلس عزا منعقد کی گیی۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق سوئیزرلینڈ کے اسلامی اہل بیت مرکز جو زیوریخ میں واقع ہے رحلت

رسول گرامی اسلام (ص)، شهادت امام حسن مجتبی(ع) اور شهادت امام رضا(ع) کے حوالے سے مجلس عزا کا اہتمام کیا گیا۔

 

مجلس عزا سے حجت‌الاسلام والمسلمین سید‌مصطفی حسینی نے خطاب کیا جب کہ نوحہ خوانی عزیزالله اکبری، نے کی ، مجلس مقامی وقت کے مطابق رات ۱۹:۳۰ نماز باجماعت مغربین کے ساتھ شروع کی گیی۔

 

اسلامی اهل بیت(ع) مرکز اہل بیت کے مطابق مجلس میں ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا گیا اور ان مجاس میں پچاس سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عاید ہے، جب کہ مجلس میں شرکت کرنے والوں سے ویکسین کارڈ یا پی سی آر ٹیسٹ بھی طلب کیا گیا۔/

4001850

نظرات بینندگان
captcha