دہشتگردوں کا علاج صرف نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل کرنا ہے: آصف زرداری

IQNA

دہشتگردوں کا علاج صرف نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل کرنا ہے: آصف زرداری

15:21 - October 03, 2021
خبر کا کوڈ: 3510353
ضرورت اس بات کی ہے کہ شدت پسند دہشتگردوں کو وطن دشمن سمجھ کر ان سے نمٹا جائے۔

جیو نیوز کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کا علاج صرف نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد کرنا ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والے جوانوں کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

اپنے بیان میں آصف زرداری کا کہنا تھا ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کا علاج دہشتگردی کی نرسریوں کو گرانا ہے۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کا علاج صرف نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد کرنا ہے، ضرورت اس بات کی ہے کہ دہشتگردوں کو وطن دشمن سمجھ کر ان سے نمٹا جائے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز پر دہشتگردوں کے حملے میں 5 اہکار شہید ہو گئے تھے۔

نظرات بینندگان
captcha