کینیڈا میں پارٹی کی جانب سے اسلاموفوبیا کی شکایت

IQNA

کینیڈا میں پارٹی کی جانب سے اسلاموفوبیا کی شکایت

9:30 - October 04, 2021
خبر کا کوڈ: 3510357
تہران(ایکنا) کبک شہر میں ایک شہری نے شکایت کی ہے کہ ایک پارٹی کی جانب سے اسلام کو کینسر سے تشبیہ دیا گیا ہے جو اسلام سے نفرت کی علامت ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک پارٹی کی ویب سائٹ پر رسمی طور پر کہا گیا ہے کہ اسلام ایک آئیڈیالوجی کی طرح ثقافتی، سیاسی اور اجتماعی میدان میں تمام شعبہ ہائے زندگی کو کنٹرول کررہا ہے جو یہاں کی اقدار کی منافی ہے۔

 

مذکورہ شہری نے انتخاباتی مہم میں اس طرح کی نفرت انگیزی کی مذمت کی ہے اور اس کو انسانی توہین قرار دیا ہے جس نے کبک میں مسلمانوں کی زندگی کو نشانہ بنایا ہے۔

 

شکایت میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ پارٹی نے اسلام کو کینسر سے تشبیہ دی ہے جس کا مقصد کبک کے مسلمانوں کو رد اور نظر انداز کرنا ہے اور اس سے مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں لہذا زمہ دارحکام کو اس کا نوٹس لینا چاہیے اور اس چیز کی روک تھام کے لیے اقدام کرنا ہوگا۔

 

مذکورہ پارٹی نے تاکید کی ہے کہ کبک کے لوگ اس شہر کو اسلامی بنانے کی کوششوں کو رد کرتے ہیں اور اس حوالے سے انکا عزم ہے کہ اسلامایزیشن کی کوششوں کو کسی طرح کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔/

4002158

نظرات بینندگان
captcha