
ایکنا نیوز نے العالم نیوز کے حوالے سے رپورٹ میں کہا ہے کہ عراق میں الیکشن مہم حساس مرحلے میں داخل ہوچکا ہے اور امریکہ کی کوشش ہے کہ انتخابات میں اپنے وفادار افراد کی کامیابی کے لیے اقدام کرسکے تاکہ وہ عراق سے امریکی انخلا کے فیصلے کو تبدیل کرسکے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ امریکہ کو امید ہے کہ پارلیمانی انتخابات میں ایک توازن ایجاد کرسکے تاکہ امریکہ سے انخلا کے فیصلے کو تبدیل کیا جاسکے اور حشد الشعبی کے افراد کو ناکام بنایا جائے۔
دوسری جانب عراقی فورسز منجملہ الحشد الشعبی اور دیگر عراقی پارٹیاں امریکی موجودگی کی مخالف ہیں کیونکہ امریکہ نے حقیقی معنوں میں ایک عوامی حکومت اور کرپشن سے مقابلے کا مخالف ہے جو فرقہ واریت سے سازشوں میں مصروف رہا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق اگر امریکہ کامیاب نہیں ہوتا تو وہ ملک میں بدامنی کی سازش کرسکتا ہے اور جعلی انتخابات کے نعروں سے تشدد اور جنگ کی فضا قایم کرنے کی کوشش کرے گا تاکہ عوامی رضاروں کو ہدف بنایا جاسکے تاہم اس حوالے سے شیعہ مرجع نے میدان میں اترتے ہوئے خبردار کیا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق مختلف واقعات اور بالخصوص شہید سلیمانی اور ابومہدی المہندس کی شہادت نے لوگوں میں کافی آگاہی پیدا کی ہے جس سے امریکی سازش کی کامیابی کا امکان کم ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مختلف واقعات نے عوامی شعور میں اضافہ کیا ہے اور لگتا ہے کہ اس انتخابات کو اقوام متحدہ کی زیرنگرانی کا مطالبہ شفافیت کے لیے نہیں بلکہ اس کے لیے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ عوامی رائے کو تبدیل کرنے کی سازش کامیاب کی جاسکے۔/