ہپستال سے فارغ ہونے کے بعد شیخ الازهر کا پہلا پیغام

IQNA

ہپستال سے فارغ ہونے کے بعد شیخ الازهر کا پہلا پیغام

9:35 - October 04, 2021
خبر کا کوڈ: 3510359
تہران(ایکنا) شیخ الازهر جو جرمنی میں زیر علاج تھے پہلے پیغام میں روم کے سفر کی اطلاع دے رہا ہے۔

ایکنا کے مطابق اسپوٹنک نیوز میں کہا گیا ہے کہ شیخ الازھراحمد الطیب جرمنی کے ہسپتال سے فارغ ہونے کے بعد سیدھا روم  کی فائیٹ سے اٹلی چلے گیے جہاں وہ بین المذاہب ڈائیلاگ اور موحولیاتی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

 

شیخ الازهر کے آفس سے جاری ویڈیو پیغام میں شیخ کو جرمنی سے جاتے اور اٹلی اترتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

شیخ الازهر نے ویڈیو پیغام میں مسلمانوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انکی سلامتی کی دعا کی ہے اور کہا کہ انکی حالت مکمل طور پر اطمینان بخش ہے۔

 

گذشتہ بدھ کو علاج کے لیے  شیخ الازهر کو علاج کے لیے جرمن ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

 

ڈاکٹروں کی تاکید کے مطابق کمر میں درد کے حوالے سے خصوصی معائنے کے لیے شیخ الازهر کو جرمن ہسپتال جانا پڑا تھا۔

 

ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ انکو خاص مسئلہ درپیش نہیں اور فیزیوتھراپی سے کمر کی تکلیف کا مداوا ممکن ہے۔

 

اس سے پہلے شیڈول کے مطابق انہیں دو اجلاس میں شرکت کے لیے روم جانا تھا۔

 

شیڈول کے مطابق اگلے مہینے کو انہوں نے عراق کا بھی دورہ کرنا ہے۔/

4002154

نظرات بینندگان
captcha