
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایران میں دائیں پارٹی کے رہنما ابراہیم رئیسانی کے صدر منتخب ہونے کے بعد بھی سعودی عرب اور ایران کے درمیان بیک ٹو ڈور مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔
سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے بھی بیک ٹو ڈور ملاقاتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا چوتھا دور 21 ستمبر کو ہوا تھا۔
سعودی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ یہ بات چیت ابھی تک وضاحتی مرحلے میں ہے لیکن امید ہے کہ جلد دونوں ممالک کے درمیان مسائل کو حل کرنے کا لائحہ عمل طے ہوجائے ہوگا۔
شہزادہ فیصل بن فرحان نے ایرانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات کا مقام، نوعیت اور اس سے متعلق مزید معلومات فراہم نہیں کیں۔
واضح رہے کہ 2016 میں شیعہ عالم کا سر قلم کرنے کے باعث ایران نے سعودی عرب سے تعلقات منقطع کرلیے تھے تاہم اب مذاکرات کا دوبارہ آغاز ہوا ہے۔