سعودی عرب نے ایران کے ساتھ مذاکرات کی تصدیق کردی

IQNA

سعودی عرب نے ایران کے ساتھ مذاکرات کی تصدیق کردی

18:03 - October 04, 2021
خبر کا کوڈ: 3510364
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے لیے مذاکرات کا پچھلا دور 21 ستمبر کو ہوا تھا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایران میں دائیں پارٹی کے  رہنما ابراہیم رئیسانی کے صدر منتخب ہونے کے بعد بھی سعودی عرب اور ایران کے درمیان بیک ٹو ڈور مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے بھی بیک ٹو ڈور ملاقاتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا چوتھا دور 21 ستمبر کو ہوا تھا۔

سعودی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ یہ بات چیت ابھی تک وضاحتی مرحلے میں ہے لیکن امید ہے کہ جلد دونوں ممالک کے درمیان مسائل کو حل کرنے کا لائحہ عمل طے ہوجائے ہوگا۔

یران کے ساتھ مذاکرات کی پہلی بازگشت سال کے اوائل میں ولی عہد محمد بن سلمان کے اس انٹرویو میں سنائی دی گئی تھی جس میں انھوں نے کہا تھا کہ سعودی عرب اور ایران کے مفادات ایک دوسرے سے وابستہ ہیں۔

 

ولی عہد کے اس بیان کا خیرمقدم ایران کی جانب سے بھی کیا گیا تھا۔ اس سے قبل غیر ملکی خبررساں ادارے نے دونوں ممالک کے نمائندوں کے درمیان تیسرے ملک میں ملاقات کا دعویٰ کیا تھا تاہم اُس دونوں ممالک نے تردید کی تھی۔

شہزادہ فیصل بن فرحان نے ایرانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات کا مقام، نوعیت اور اس سے متعلق مزید معلومات فراہم نہیں کیں۔

واضح رہے کہ 2016 میں شیعہ عالم کا سر قلم کرنے کے باعث ایران نے سعودی عرب سے تعلقات منقطع کرلیے تھے تاہم اب مذاکرات کا دوبارہ آغاز ہوا ہے۔

نظرات بینندگان
captcha