
حماس تنظیم کی ویب سائٹ کے مطابق زاهر جبارین نے تاکید کی ہے کہ العربیہ نیوز چینل پر خبروں کی حقیقت نہیں اور اس سے ہم پر کوئی دباو نہیں ہوگا۔
انہوں نے میڈیا سے کہا کہ اس طرح کے افواہوں کو اہمیت نہ دیں جس سے قیدیوں کے گھر والوں کے جذبات اور احساسات کو ٹھیس پہنچتی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ حماس اور صیھونی حکام کے درمیان قیدیوں کے تبادلے پر بات چیت ہوئی ہے تاہم اب تک معاملہ طے نہیں پاسکا ہے۔
حماس نے اعلان کیا ہے کہ انکی شرایط پر قیدیوں کا تبادلہ ممکن ہوگا اور بالخصوص شالیت جیل سے فرار اور دوبارہ گرفتار ہونے والے قیدیوں کا اس میں ہونا پہلی شرط ہے جس کو صیھونی حکام نے ماننے سے انکار کیا ہے۔
دوسری جانب صیھونی حکام نے کہا ہے کہ اسرائیلوں کے قتل میں ملوث قیدی اور جلبوع جیل سے فرار ہونے والوں کو آزاد نہیں کرے گا۔/