مشھد- مکہ ہائی وے تعمیر پر ایران سعودی میں بات چیت

IQNA

عرب میڈیا؛

مشھد- مکہ ہائی وے تعمیر پر ایران سعودی میں بات چیت

9:36 - October 06, 2021
خبر کا کوڈ: 3510375
تہران(ایکنا) ایک عربی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ سعودی عرب اور ایران کے حالیہ مذاکرات میں مکہ-مشھد کے درمیان ایسا ہائی وے جو کربلا سے گزرتا ہو تعمیر کرنے پربھی بات چیت ہوئی۔

زراِئع کا کہنا ہے کہ ایران- سعودی حالیہ مذاکرات بغداد بین الاقوامی ائیرپورٹ پر انجام پایا ہے اور اس مذاکرات کو مثبت قرار دیا گیا ہے حالانکہ ایران میں حکومت تبدیلی کے بعد مذاکرات پر خدشات کا اظھار کیے جارہے تھے۔

 

رپورٹ کے مطابق ایران میں ابراهیم رئیسی کی کامیابی کے بعد سے یہ پہلا باقاعدہ مذاکرات ہے۔

 

دوسری جانب عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی کے قریبی زرائع نے دعوی کیا ہے کہ مذاکرات میں مشہد سے کربلا ہوتے ہوئے مکہ تک ہائی وے تعمیر کرنے پر بھی گفتگو ہوئی ہے۔

 

زرائع کا کہنا ہے کہ اس ہائی وے کے تعمیر سے ایران-عراق اور سعودی میں مضبوط تعلقات کے امکانات روشن ہوں گے کیونکہ مشہد اسلامی دنیا میں ایک اہم شہر شمار ہوتا ہے۔

 

عراقی زراِئع کا کہنا ہے کہ اس تجویز پر ایران اور سعودی دونوں نے دلچسپی کا اظھار کیا ہے۔

 

عربی پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق ایران نے سعودی حکام سے مطالبہ کیا کہ سعودی میں شیعہ اقلیت پر رکاوٹوں کو ہٹایا جائے تاکہ وہ آسانی سے مشہد کی زیارت پر آسکے۔/

4002643

نظرات بینندگان
captcha