
زراِیع کا کہنا ہے کہ پاکستان ایران سرحد پر بارڑر کو کھول دیا گیا ہے اور اس وقت تفتان اور ریمڈان دونوں باڈر اوپن ہیں۔
علمائے کرام - بزنس ویزا - یونیورسٹی اور میڈیکل کالجز کے طلبہ کرام پاکستان سے ایران کی طرف سفر کر سکتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اگر طلبا یا علما کی اقامت باقی ہے اور خروج ختم ہے تو بھی آپ سفر کر سکتے ہیں
دیگر شرایط میں آپ کے پاس کروناویکسین کارڈ اور PCR ٹیسٹ کا ہونا ضروری ہے
ایسے احباب جن کی اقامت اور خروج دونوں ختم ہیں ان کو ویزا لینا ہوگا۔
بعض خبروں میں باڈر دوبارہ بند ہونے کے حوالے سے کہا گیا ہے اس خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
امید کی جارہی ہے کہ کورونا کیسز میں کمی کے ساتھ اس راستے کو زائرین کے لیے جلد کھول دیا جائے گا۔