
المصری الیوم نیوز کے مطابق سینکڑوں حفاظ کرام کے اعزاز میں پروقار تقریب الازھر کے تعاون سے اسکندریہ میں منعقد کی گیی جسمیں النهضة اور العامریة کے قرآء حفاظ کو خراج پیش کیا گیا۔
اس قرآنی تقریب میں سو حفاظ کرام النهضة اور العامریة کے رہنے والے شریک تھے جن کی حوصلہ افزائی کی گئی اور حفاظ نے تقریب پر خوشی کا اظھار کیا۔
اسکندریہ کے گورنر نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ دس سالوں سے سلسلہ شروع ہوا ہے اور اس حوالے سے ہم طلبا اور انکے والدین کے شکر گذار ہیں جنہوں نے ایسی اولادوں کی تربیت کی ہے۔/




