
ایکنا نیوز کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طر ح کوئٹہ ریجن میں بھی شہادت حضرت امام حسن عسکری ؑاورایام عزاکے الوداعی ماتمی جلوس برآمد ہونگے اور مجالس عزا کا انعقاد کیا جائیگا۔
کوئٹہ کا قدیمی الوداعی جلوس تعزیہ امام بارگاہ پنجابی سے بعدشام کو برآمد ہوگا ۔اس موقع پر مجلس عزا سے علما خطاب کریں گے۔ الوداعی جلوس اپنے مقررہ راستوں سے گزر کر امام بارگاہ پنجابی میں اختتام پذیر ہوگا۔
شہادت حضرت امام حسن عسکری ؑ اور ایام عزا کے اختتام کی مناسبت سے مرکزی مجلس بروز بدھ اور جمعرات کو علمدار روڑ کے امام بارگاہ اور مسجد بیت الاحزان میں منعقد ہوگی جس سے قم کے معروف عالم دین علامہ سید احمد کاظمی خطاب کریں گے۔