حماس کی جانب سے جولان میں شامی رہا شدہ قیدی کے قتل کی مذمت

IQNA

حماس کی جانب سے جولان میں شامی رہا شدہ قیدی کے قتل کی مذمت

8:38 - October 18, 2021
خبر کا کوڈ: 3510454
تہران(ایکنا) فلسطینی تحریک حماس نے بیان میں شامی آزاد شدہ اسیر مدحت صالح کو اسرائیلی فورسز کی جانب سے دہشت گردانہ اقدام میں شہید کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق شامی آزاد شدہ اسیر مدحت صالح عین التنیہ سے گھر کی طرف آتے ہوئے مجدل الشمس کے علاقے میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ کا نشانہ بنے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ شهید مدحت صالح ایک مایہ ناز مجاہد تھے جو جولان پر قبضے کے مخالف تھے اور شامی سرزمین کی سالمیت پر تاکید کرتے رہے اور اس حوالے سے بارہ سال تک قید و بند کی صعوبتیں برداشت کی۔

حماس نے بیان میں کہا کہ شامی اسیر مجاہد کی شہادت صیھونی رژیم کی ذہنیت اور خباثت کی کھلی نشانی ہے۔

 

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس وحشیانہ اقدام سے جولان کی آزادی سازی کی کوشش میں کسی طرح سے کمی نہیں آئے گی۔

مدحت صالح شامی آزادہ شدہ اسیر تھے جو گذشتہ روز عین التنیہ کے علاقے میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے شہید ہوگیے ۔/


4005881

 

نظرات بینندگان
captcha