کورونا ضوابط میں نرمی کے بعد آج حرم میں پہلی بار مکمل گنجائش کے ساتھ نماز جمعہ ہوگی

IQNA

کورونا ضوابط میں نرمی کے بعد آج حرم میں پہلی بار مکمل گنجائش کے ساتھ نماز جمعہ ہوگی

8:46 - October 22, 2021
خبر کا کوڈ: 3510484
کورونا ایس او پیز میں نرمی کے بعد بڑی تعداد میں عمرہ زائرین کی حرم شریف آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

جیو نیوز کے مطابق مکہ مکرمہ میں ایک سال سے زائد عرصے بعد پہلی نماز جمعہ مکمل گنجائش کے ساتھ ادا کی جائے گی۔

سربراہ حرمین الشریفین شیخ عبدالرحمن السدیس نے انتظامیہ کو سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب حرمین انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسجد الحرام کے مزید 50 دروزاے آج کھول دیے جائیں گے، مسجد الحرام کے اندرونی صحنوں و ملحق راہداریوں کی ہمہ وقت سینیٹائزنگ کی جا رہی ہے اور 4 ہزار سے زائد مرد و خواتین کارکنوں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے حرم مکہ آنے والوں کے لیے ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے اور درجہ حرارت چیک کرنے والے تھرمل کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں۔

حرم شریف آنے والوں کے لیے مختلف مقام پر 50 ہزار سے زائد آب زم زم کی بوتلوں کا خصوصی انتظام بھی کیا گیا ہے۔

نظرات بینندگان
captcha