کوئٹہ؛ جشنِ ولادتِ معصومین کا اہتمام

IQNA

کوئٹہ؛ جشنِ ولادتِ معصومین کا اہتمام

9:51 - October 22, 2021
خبر کا کوڈ: 3510485
تہران(ایکنا) حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ و امام جعفرِ صادقؑ کی ولادت کے حوالے سے جشن میلاد مدرسہ علی ابن ابیطالب میں منعقد کیا جارہا ہے۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق مدرسہِ علمیہ علی ابنِ ابیطالبؑ کی جانب سے عیدِ میلاد النبیﷺ اور ولادتِ امام جعفرِ صادقؑ کے پر مسرت موقع پر17 ربیع الاول ، بروز اتوار 24 اکتوبر رات ٹھیک 7:30 بجے ایک عظیم الشان جشن کا اہتمام کیا گیا ہے۔

جشن میلاد میں ممتاز و معروف اہل سنت عالمِ دین اور دانشور مولانا ڈاکٹر عطاء الرحمٰن خطاب کریں گے۔

مُدیر و سرپرستِ مدرسہ علمیہ علامہ محمد کاظم بہجتی کے علاوہ معروف خطیب اور جوان عالمِ دین علامہ علی حسنین حسینی بھی جشن میلاد سے خطاب کریں گے۔

جشن میلاد میں کوئٹہ شہر کے مشہور و معروف نعت خوان بارگاہِ رسالت میں نظرانہِ عقیدت پیش کریں گے۔

مومنین اور جوانوں سے جشن میلاد میںں بھرپور شرکت کی استدعا کی گیی ہے۔

نظرات بینندگان
captcha