پاکستان میں خطی قرآنی نسخوں کی نمایش + تصاویر

IQNA

میلاد النبی(ص) پر افتتاح؛

پاکستان میں خطی قرآنی نسخوں کی نمایش + تصاویر

8:42 - October 23, 2021
خبر کا کوڈ: 3510487
تہران(ایکنا) اسلامی قرآنی خطی نسخوں کی نمائش کا افتتاح ایرانی ثقافتی مرکز کے تعاون سے ہفتہ وحدت کے موقع پر کیا گیا۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں ایرانی ثقافتی مرکز اور قومی میوزیم اسلام آباد کے تعاون سے ہفتہ وحدت اور عیدمیلاد النبی(ص) کی مناسبت سے خطی نسخوں کی نمائش منعقد کی گیی جس کی افتتاحی تقریب میں

سابق وزیر صحت اور وزیراعظم کے مشیر «ظفر میرزا» اسلام آباد میں ایرانی ثقافتی ایمبیسیڈر «احسان خزاعی» موجود تھے۔

 

احسان خزاعی نے افتتاحی تقریب میں رسول اكرم(ص) کی سیرت پر روشنی ڈالتے ہوئے ہفتہ وحدت کے حوالے سے شاعرمشرق کی شاعری کا حوالہ دیا اور انکی آنحضرت(ص) سے عشق کو اجاگر کیا۔

 

انہوں نے نمایش کے مقصد کو رسول گرامی(ص) کی سیرت پر توجہ، وحدت ایجاد کرانا اور اسلام کے درست چہرے کو پیش کرنا قرار دیا اور کہا کہ اس نمائش میں سیرت رسول گرامی (ص)، وحدت اسلامی کے حوالے ساٹھ فن پارے شامل ہیں جو پاکستانی آرٹسٹوں کی کاوش ہیں۔

 

تقریب سے خطاب میں سابق وزیر صحت و مشیر وزیراعظم ظفر میرزا نے پاکستان ایران دوستی کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہا: اگر فارسی زبان نہ ہوتی تو اردو زبان بھی نہ ہوتی۔

 

پاکستانی ادیب و زبان شناس پروفیسر سعيد احمد نے تقریب سے خطاب میں کہا: برصغیر میں لوگوں کو آرٹ اور کلچر سے قریبی تعلق رہا ہے اور پاکستانی آرٹسٹوں سے خط نستعلیق کو ایران سے لیا ہے۔

 

ایرانی ثقافتی سفیر نے ایکنا نیوز سے اس بارے میں کہا: نمایش میں پاکستانی خطاطوں کے فن پارے شامل ہیں جنمیں قدیم نسخے بھی موجود ہیں۔

 

رپورٹ کے مطابق نعت خوانی اور رسول گرامی (ص) کی شان میں کلام بھی پیش کیا گیا۔

 

ہفتہ وحدت کی مناسبت سے منعقدہ نمایش تین دن تک جاری رہے گی۔/

 

4007186

نظرات بینندگان
captcha