IQNA

19:48 - October 23, 2021
خبر کا کوڈ: 3510494
افغانستان میں آپریشن کیلئے فضائی حدود کے استعمال پر پاکستان اور امریکا معاہدے کے قریب ہیں، سی این این کا دعوی

ایکسپریس نیوز کے مطابق دفترخارجہ نے پاکستان اور امریکا کے درمیان افغانستان میں فوجی آپریشن کے لیے پاکستانی فضائی حدود کے استعمال کے معاہدے کی تردید کردی ہے۔

 

ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں پاکستان اورامریکا کے مابین افغانستان میں فوجی اور انٹیلیجینس آپریشن کے لیے پاکستانی فضائی حدود کے استعمال سے متعلق معاہدے کو باقاعدہ شکل دینے کے حوالے سے خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان ایسے کسی معاہدے پربات چیت نہیں ہورہی ہے۔

 

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کا علاقائی سلامتی اور انسداد دہشت گردی پر دیرینہ تعاون ہے لہذا دونوں ممالک کے درمیان اس حوالے سے باقاعدہ مشاورت جاری ہے۔

 

واضح رہے کہ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ افغانستان میں آپریشن کیلئے فضائی حدود کے استعمال پر پاکستان اور امریکا معاہدے کے قریب ہیں۔/

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: