
نیوز ایجنسی عراق(واع) کے مطابق دسواں السفیر مقابلہ حفظ و ترتیل مسجد کوفہ کے قرآنی شعبے کے تعاون سے
مرقد مسلم بن عقیل(ع) ہال میں شروع ہوچکے ہیں۔
مسجد کوفہ کے ترجمان ذورالفقار الحیدری نے نیوز سے گفتگو میں کہا: قرآنی مقابلے یونیورسٹی اساتذہ کی شرکت کے ساتھ شروع ہوچکے ہیں جنمیں شیعہ سنی ادارے اور بچے شامل ہیں۔
الحیدری کا کہنا تھا کہ دو روزہ مقابلے صبح و شام کے شفٹ میں ہوں گے جہاں ماہرین قرآن ججز کے فرائض انجام دیں رہے ہیں۔
مسجد کوفہ کے مذہبی امور کے نمایندے هادی زنگیل کے مطابق مقابلوں میں ۵۰ قرآء ترتیل اور حفظ مکمل قرآن کے مقابلے میں شریک ہیں۔
مسجد بزرگ کوفه عالم اسلامی کی اہم اور بڑی مساجد میں شمار کی جاتی ہے اور اہل تشیع کے نزدیک مسجد الحرام، مسجد النبی اور مسجد الاقصی کے بعد اہم ترین مسجد جانی جاتی ہے جو کوفہ شہر میں واقع ہے۔
مسجد کوفه صدر اسلام ہی سے اہم مسجد شمار کی جاتی تھی اور جب امام علی(ع) سال ۳۶ق میں یہاں آئے تو انہوں نے مسجد کوفہ کا رخ کیا اور وہاں پر خطبہ دیا اور کوفه میں قیام کے ساتھ یہاں پر تفسیر قرآن اور دیگر علوم کی ترویج شروع کی۔/