
ایکنا نیوز کے مطابق ۲۸۸ امریکی اداروں نے انسانی حقوق کی تنظیموں پر اقدامات کے حوالے سے اسرائیل کی مذمت کی ہے۔
اپنے خط میں ان اداروں نے امریکی وزیرخارجہ سے کہا ہے کہ سوشل تنظیمیں آپ سے مطالبہ کرتی ہیں کہ انسانی حقوق تنظیموں کے خلاف اسرائیل اقدام پر اس اقدام کی مذمت کریں۔
خط میں آیا ہے: اس وقت جب متعدد فلسطینی ادارے اسرائیل کے دہشت گردی مخالف قانون کی ذد میں ہیں جن میں سے کئی ایک انسانی حقوق کے حوالے سے فعال ہیں جو فلسطینی اجتماعی، اقتصادی، کھیتی باڑی اور دیگر حقوق کے لیے فعال ہیں۔
خط میں کہا گیا ہے: جوبائیڈن گورنمنٹ نے بارہا دنیا بھر میں انسانی حقوق کی تاکید ہے مگر اسرائیلی اقدامات جو انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں لہذا اس حوالے سے آپ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان اقدامات کی مذمت کریں جو انسانی حقوق سے متصادم ہیں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ انسانی حقوق کے اداورں کی سرگرمی کو دہشت گردی سے جوڑ کر بدنام کرنا ایک خطرناک حکمت عملی ہے جو عام طور پر خودپسند رژیم ایک شرم آور پالیسی کے طور پر اپناتی ہے اور یہ کام انسانی حقوق کے لیے سرگرم فلسطینی تنظیموں کے لیے بڑا خطرہ ہے۔
خط پر دستخط کے زریعے سے آپ سے بعنوان وزیرخارجہ امریکہ کے طور پر ہم چاہتے ہیں کہ اسرائیل کو ان اقدامات پر کھلم کھلا اس کی مذمت کریں اور ان سے مطالبہ کریں کہ اس اقدامات کو روک دیں جس کا ٹارگٹ انسانی حقوق کی پامالی ہے اور فلسطینی جو بنیادی انسانی حقوق کے لیے جدوجہد کررہے ہیں انکی حمایت کریں۔
واضح رہے دو ہفتے قبل اسرائیل نے چھ فلسطینی سوشل تنظیموں کو جہادی تنظیموں سے جوڑ کر انکے ناموں کو دہشت گردی کی فہرست میں شامل کرلیا تھا۔/