حرم مطهر امام حسین(ع) کے تعاون سے مفت علاج کی سہولت

IQNA

حرم مطهر امام حسین(ع) کے تعاون سے مفت علاج کی سہولت

7:04 - November 02, 2021
خبر کا کوڈ: 3510554
تہران(ایکنا) حرم مطهر حسینی(ع) کے مطابق معالجہ پروگرام کا اہتمام کیا گیا ہے جہاں مختلف علاقوں میں موبائل کلینک کے زریعے سے ضرورت مندوں کا فری علاج کرایا جائے گا۔

عراقی میڈیا کے مطابق حرم مطهر حسینی(ع) کے میڈیا ترجمان عقیل الشریفی کا کہنا تھا کہ روضہ اما کے تعاون سے موبایل کلینک کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جو ابتداء میں الهندیه (طویریج) میں ہفتے میں تین دن صبح آٹھ بجے سے رات آٹھ بجے تک کام کرے گا۔

 

انکا کہنا تھا کہ فری کلینک میں مکمل چیک اپ، داخلی اور بیرونی امراض اور فری میڈیسن کی سہولیات فراہم ہوں گی اور یہاں پر فری کورونا ٹیسٹ کا امکان بھی موجود ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ فری کلنک کربلا گیراج کے قریب فائربریگیڈ دفتر کے پاس لگایا گیا ہے اور اس جگہ تمام لیبارٹری ٹیسٹ بھی فری ہوں گے۔

 

حرم مطهر حسینی کے تعاون سے بارہ سال سے کم عمر بچوں کے فری کینسر علاج کا بھی اس سے پہلے اعلان ہوچکا ہے جبکہ وارث ہسپتال میں  تمام کینسر کے مریضوں کا بھی علاج کیا جاتا ہے۔/

4009861

نظرات بینندگان
captcha