بیس سال بعد جلال‌آباد ائیرپورٹ کھول دیا گیا

IQNA

بیس سال بعد جلال‌آباد ائیرپورٹ کھول دیا گیا

7:59 - November 22, 2021
خبر کا کوڈ: 3510702
تہران(ایکنا) ننگرہار میں جلال آباد ائیرپورٹ دوبارہ فعال کردیا گیا اور پہلی پرواز یہاں پر لینڈ کرگیی ہے۔

اسپوٹنیک نیوز کے مابق انسان دوستانہ امداد لیکر ایرانی جہاد جلال آباد ائیرپورٹ لینڈ کرگیی اس سے پہلے اس ائیرپورٹ سے صرف فوجی پرواز ممکن تھی۔

 

والی ننگرہار مولوی محمد داود مزمل کے دفتر سے اس پرواز کی خبر منتشر ہوئی ہے۔ سیکورٹی انچارج مولوی ندا محمد ندیم نے گذشتہ روز جلال آباد ایرانی قونصلیٹ کے سربراہ مجید صدیقی سے ملاقات کی اور کہا کہ ائیرپورٹ کو تمام داخلی اور خارجی پروازوں کے لیے فعال کردیا گیا ہے۔

 

ندیم کا کہنا تھا کہ ایرانی پرواز جس میں انسان دوستانہ امدادی سامان موجود ہے اس سے ائیرپورٹ کا باقاعدہ آغاز ہوا ہے۔

 

طالبان جو اس سے پہلے پابندیوں کا شکار تھا انہوں نے افغانستان پر اپنی حکومت کا اعلان کیا ہے اور کابل سے اشرف غنی کے نکلنے پر حکومت سنبھالنے کا اعلان کیا ہے۔

 

تیس اگست کو بیس سال تک افغانستان میں موجودگی کے بعد امریکہ نے یہاں سے انخلا مکمل کیا اور اس موقع پر کابل ائیرپورٹ سمیت دیگر افسوسناک واقعات پیش آئے،/

4015124

نظرات بینندگان
captcha