استنبول میں حلال مصنوعات نمایش کا آغاز

IQNA

استنبول میں حلال مصنوعات نمایش کا آغاز

7:16 - November 27, 2021
خبر کا کوڈ: 3510736
تہران(ایکنا) دنیا کی سب سے بڑی حلال نمائش سینکڑوں کمپنیوں کی شرکت کے ساتھ استنبول میں شروع ہوچکی ہے۔

اناطولیہ نیوز کے مطابق حلال مصنوعات کے شعبے میں فعال کمپنیوں اور تاجروں کی شرکت کے ساتھ حلال نمایش جمعرات سے استنبول میں شروع ہوچکی ہے۔

 

حلال کا ساتوں تین روزہ عالمی اجلاس بھی جاری ہے جبکہ آٹھویں حلال نمایش میں او آئی سی ممالک کے ماہرین اور سیاسی نمایندے بھی اس موقع پر تبادلہ خیال کریں گے۔

 

اس سال ساتواں عالمی اجلاس پچیس سے اٹھائیس نومبر تک " نیا دور نیے ٹرینڈز، پیداوار کی ضرورت اور حلال مصرف" کے عنوان سے استنبول کے کانگریس ہال میں جاری رہے گا۔

اجلاس اور نمایش مرکز اسلامی برائے تجارت و ترقی  (ICDT) اور مرکز اسٹینڈرڈ برائے اسلامی ممالک

 (SMIIC)  کے تعاون سے شروع ہوچکی ہے جنمیں مختلف مصنوعات کی نمایش ہوگی۔

 

ترک صدر کے معاون فواد اوکتای نے افتتاحی اجلاس سے خطاب میں کہا : حلال مصنوعات کا حجم چار ٹریلین ڈالر سے سات ٹریلین ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ نہ صرف مسلمان بلکہ بہت سے غیر مسلم بھی حلال اور پاک مصنوعات کا استعمال چاہتے ہیں

اور اسی وجہ سے حلال مصنوعات میں غیراسلامی ممالک سرفہرست ہیں جنمیں برازیل، آسٹریلیا، فرانس اور جرمنی وغیرہ شامل ہیں۔

 

انکا کہنا تھا کہ حلال شعبے میں کامیابی کے لیے معمولی اختلافات اور اسٹینڈرڈ سرٹیفیکٹ کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا ہوگا۔

 

ترک اسٹینڈرڈ مرکز کے سربراہ آدم شاهین کا کہنا تھا: اسٹینڈرڈ سرٹیفیکٹ کے حوالے سے مذکورہ اداروں میں اب تک ہم آہنگی پیدا نہیں ہوسکی ہے۔

 

انکا کہنا تھا: ہماری خواہش ہے کہ تمام اسلامی ممالک ایک پرچم کے تلے آجائے اور انسانیت کی فلاح کے لیے کام کریں۔

 

حلال اجلاس ہر سال منعقد ہوتا ہے جنمیں حلال مصنوعات کے جدید وسایل کو پیش کیا جاتا ہے اور اسکا مقصد حلال مصنوعات کے حوالے سے آگاہی کو فروغ دینا ہوتا ہے جنمیں سیاحت، خوراک، میڈیسن، بیوٹیشن اور دیگر شعبے شامل ہیں۔

 

4016319

نظرات بینندگان
captcha