یورپی مسلمانوں کے سب سے بڑے قبرستان کا منصوبہ

IQNA

یورپی مسلمانوں کے سب سے بڑے قبرستان کا منصوبہ

7:22 - November 27, 2021
خبر کا کوڈ: 3510739
تہران(ایکنا) بلیک برن شہر میں مسلم قبرستان کا منصوبہ دو برطانوی مسلمان بھائیوں کی طرف سے پیش کیا گیا۔

ڈیلی میل نیوز کی رپورٹ کے مطابق عیسی برادران کی طرف سے اس منصوبے کی رونمائی کی گیی ہے۔

 

مذکورہ قبرستان جس کو «باغ یادگاری عیسی» کا نام دیا گیا ہے ۸۴ ایکٹر پر مشتمل ہے جو برطانوی شہر بلک برن کے مغرب میں واقع ہے جہاں پینتیس ہزار قبروں کی گنجائش ہوگی جو چالیس فٹبال گراونڈ کے برابر ہے۔

 

اس سے پہلے بڑا قبرستان ۲۰۲۰ کو مشرقی لندن میں بنایا گیا تھا جہاں دس ہزار اموات کے دفن کی گنجائش موجود تھی۔

 

عیسی فاونڈیشن کو زبیر اور محسن عیسی نامی نے قایم کیا ہے اور کورونا کی وجہ سے بڑھتی اموات کو دیکھتے ہوئے اس منصوبے کو شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

یورپی مسلمانوں کے سب سے بڑے قبرستان کا افتتاح

اس منصوبے میں ایک میمجمنٹ عمارت، نماز خانہ اور فاتحہ خانہ  و وضو خانہ شامل ہے جب ک پارکنگ کے لیے بھی جگہ بنائی جائے گی۔

 

اس پروگرام کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ عمارت کو پتھروں سے بنائے جائے گی اور سادگی کے ساتھ معیاری انداز میں اس کو مکمل کیا جائے گا۔/

4015885

نظرات بینندگان
captcha