
نیوز ایجنسی «صدی البلد» کے مطابق مذکورہ قرآنی مقابلے مصری سنیٹر الوفد پارٹی کے نائب صدر «خالد قندیل» کے تعاون سے منعقد کیے جارہے ہیں۔
مقابلوں کے اعلامیے کے مطابق یکم سے پندرہ جنوری ۲۰۲۲ تک خواہشمند قرآء اپنی ویڈیو فائل خالد قندل کے پیج پر ارسال کرسکتے ہیں۔
مقابلوں کے ججمنٹ کے لیے ماہرین قرآن کی خصوصی ٹیم سے استفادہ کیا جائے گا اور مقابلوں میں نمایاں پوزیشن لینے والوں کے لیے فروری کے آغاز میں نقد اور قیمتی انعامات دیے جائیں گے۔
مقابلوں میں ترتیل، تجوید، دعا و مناجات اور اذان شامل ہیں جب کہ مقابلوں کا مقصد جوان نسل میں باصلاحیت قرآء کو سامنے لانا بتایا گیا ہے۔/