اسلام اور مسیحیت انسانیت اور رحمت میں یکساں

IQNA

اسقف اعظم ایکنا سے:

اسلام اور مسیحیت انسانیت اور رحمت میں یکساں

8:26 - January 01, 2022
خبر کا کوڈ: 3511000
تہران(ایکنا) ڈائیلاگ کمیٹی لبنان سربراہ کا کہنا تھا اگرچہ عقیدے میں اختلاف ہے تاہم رحمت و انسانیت دونوں میں موجود ہیں۔

ولادت حضرت «عیسی بن مریم»(ع) کی مناسبت سے ایکنا نیوز کے نمایندے نے لبنان میں اسقف اعظم  ماٹیاس چارلز مراد سے کلیسا «سيدة البشارة»(خاتون بشارت) سے گفتگو کی۔

 

اسقف اعظم ماٹیاس شارل مراد جو اسلام و مسحیت ڈائیلاگ کمیٹی کے سربراہ بھی ہے انکا کہنا تھا: گفتگو اس وقت ممکن ہوتی ہے جب آپ دوسروں کو قبول کرنے پر تیار اور مشترکات پر بات چیت پر آمادہ ہوتے ہیں۔

 

اسقف اعظم شارل مراد کا اسقف کمیٹی کے بار میں کہنا تھا: اس کمیٹی میں اسقف کونسل اور کھیتولک اسقف بورڈ کے نمایندوں پر مبنی ہے اور اس کا مقصد اسلام سے ڈائیلاگ ہے تاکہ دونوں مذاہب میں مشرکات اور اتحاد پر بات ہوسکے اور اختلافات کو کم سے کم کیا جائے۔

اسقف ماٹیاس شارل مراد نے اس سوال پر کیا عیسائی حضرت عیسی(ع) کے بارے میں مسلم تصور پر کیا سوچتے ہیں کہا: ہمارا خیال ہے کہ حقیقی مسلمان مسیح (ع) کا احترام کرتے ہیں اور انہیں عظیم پیشوا جانتے ہیں تاہم اس کے مقام پر ہمارا اسلام سے اختلاف ہے۔

 

اسلام و مسیحیت در انسانیت و رحمت مشترکند

اسلام اور مسیحیت ۔ انسانیت و رحمت میں یکساں ہیں

انکا کہنا تھا: مسلمان ایک خدا کو پکارتے ہیں ہم کہتے ہیں فادر، سن اور روح القدس خدائے واحد ہیں۔ ھم بھی خدا کو ایک مانتے ہیں اور اس حوالے سے مسلمانوں کی تعریف کرتے ہیں کہ جب عیسی مسیح کا نام آتے ہیں تو کہتے ہیں علیہ السلام، اور اس حوالے سے ہم انہیں دوست سمجھتے ہیں نہ کہ دشمن۔

 

اسلام و مسیحیت در انسانیت و رحمت مشترکند

اسقف ماٹیاس نے قرآن و انجیل میں مشترکات کے حوالے سے کہا: ان میں اہم ترین مشرک چیز انسانیت ہے کہ اگر یہ ہاتھ سے گیا تو مذہب اور اخلاق کا خدا ہی حافظ۔

انکا کہنا تھا: محبت خدا کی وصیت ہے اور  صله رحم پر بھی بہت تاکید کی گیی ہے اور اسی طرح ہمارے ہاں بھی صدقہ دینا اہم ہے جو مسلمانوں میں بھی قابل توجہ ہے۔

 

اسلام و مسیحیت در انسانیت و رحمت مشترکند

اسقف اعظم نے کہا کہ بڑوں کا احترام کرتے ہوئے دست بوسی یا ہاتھ چھومنا اب عیسائیت میں ختم ہوچکا ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ والدین کا احترام اور انکے ہاتھ چھومنا بہت اچھی چیز ہے گویا خدا کا فرض ادا کیا ہو۔

 

اسقف ماٹیاس نے ایران میں مریم مقدس اور روز واقعه کے نام سے ڈرامے بنانے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا: حضرت عیسی کے مقام کو واضح کرنے کے حوالے سے میں اس کی حمایت کرتا ہوں۔

 

اسلام و مسیحیت در انسانیت و رحمت مشترکند

 

اسقف کمیٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ویٹکن کے نقش قدم پر ہم نے اسلام- عیسائی ڈائیلاگ کمیٹی کو تشکیل دینے پر اتفاق کیا ۔

 

انکا کہنا تھا کہ اسلامی علما اور ویٹکن نمایندوں میں گفتگو سے بہت فایدہ ہوا ہے اور کافی قربتیں حاصل ہوئی ہیں۔

 

اسلام و مسیحیت در انسانیت و رحمت مشترکند

 

انکا کہنا تھا کہ مشرق سے مغرب کی طرف ہجرت کرتے ہوئے مسلمانوں کا جب پاپ نے استقبال کیا تو اس پر بعض عیسائی افراد خوش نہ تھے مگر پاپ نے کہا کہ اس سے اسلام اور مسلمانوں سے میری محبت واضح ہوتی ہے۔

 

 

اسقف ماٹیاس کا کہنا تھا کہ کلیسا میں اسلامی کمیٹیوں کے پروگرام سے ہماری محبت ثابت ہوتی ہے، پاپ نے اہم معاہدہ پر بھی دستخط کیا ہے جو شیخ الازھر سے برادری کی سند ہے اور اس حوالے سے ایک مشرک کانفرنس بھی منعقد ہوچکی ہے۔

 

اسقف اعظم نے قرآنی نیوز ایجنسی(ایکنا) سے گفتگو کے بارے میں کہا کہ یہ ایک اعزاز ہے کہ آپ نے میزبانی کی اور آپ محترم ہے اور کلیسا آپ کا گھر ہے۔/

4024841

نظرات بینندگان
captcha