شیخ صبری کی مسجدالاقصی میں مسلم موجودگی پر تاکید

IQNA

شیخ صبری کی مسجدالاقصی میں مسلم موجودگی پر تاکید

8:46 - January 01, 2022
خبر کا کوڈ: 3511001
تہران(ایکنا) خطیب مسجد شیخ عکرمه صبری نے خطبہ جمعہ میں تاکید کی کہ مسلمان ہمیشہ مسجد الاقصی کو آباد رکھے کیونکہ وہی اس سرزمین کے محافظ ہیں۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق گذشتہ روز ہزاروں فلسطینیوں نے مسجد الاقصی میں جمعہ نماز ادا کی۔

 

رپورٹ کے مطابق ہزاروں فلسطینیوں نے مغربی کنارے اور قدس سے سخت سیکورٹی کے باوجود مسجد الاقصی میں آکر نماز ادا کی اور عظیم الشان جمعہ ادا کی گیی۔

 

شیخ عکرمه صبری، خطیب مسجدالاقصی نے خطبے میں تاکید کہ کہ فلسطینی مسجد الاقصی میں موجودگی کو یقینی بنائے اور اس سرزمین پر حقوق کا دفاع کریں۔

 

انکا کہنا تھا کہ مسجدالاقصی فرمان الہی کے مطابق صرف مسلمانوں سے متعلق ہے.  

 

شیخ عکرمه صبری نے خبردار کیا کہ  مسجدالاقصی کو بہت سے خطرات درپیش ہے اور صھیونی دشمن مسلسل سازشوں میں مصروف ہے۔

 

تحریک جہاد اسلامی حماس نے خبردار کیا ہے کہ فلسیطنی صحافیوں نے بھی اس میدان میں پوری طرح فعالیت سے اپنے عزم کا اظھار کیا ہے۔/

4025001

نظرات بینندگان
captcha