ایرانی سیٹلائٹ کیریئر سیمرغ کی کامیابی پر امریکہ سیخ پا

IQNA

ایرانی سیٹلائٹ کیریئر سیمرغ کی کامیابی پر امریکہ سیخ پا

8:53 - January 01, 2022
خبر کا کوڈ: 3511003
امریکہ نے ایران کی جانب سے کامیابی کے ساتھ سیمرغ سیٹلائٹ کیریئر کو خلا میں بھیجے جانے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق وہائٹ ہاوس نے جمعرات کی شام ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ اس کو ایران کی جانب سے  خلائی تحقیقاتی آلات سے لیس سیمرغ سیٹ لائٹ کیریئر خلا میں بھیجے جانے پر تشویش ہے۔

 

وائٹ ہاؤس نے اپنے بیان میں اسی کے ساتھ دعوی کیا کہ وہ ویانا مذاکرات کا پابند ہے۔ یاد رہے کہ ایران نے جمعرات  تین خلائی تحقیقاتی آلات سے لیس  سمیرغ سیٹلائٹ کیریئر کامیابی کے ساتھ خلا میں روانہ کیا ہے۔

 

ایران کی وزارت دفاع کے خلائی شعبے کے ترجمان سید احمد حسینی نے سیمرغ سیٹلائٹ کیریئر  کو کامیابی کے ساتھ خلا میں روانہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ  ایران نے اپنے  سائنسدانوں کی کوششوں سے خلائی صلاحیتیں پیدا کرنے اور سفیر و قاصد جیسے چھوٹے سیٹلائٹ راکٹوں  کو خلا میں روانہ کرنے کی قابلیت پیدا کرنے کے  بعد زیادہ صلاحیتوں کے حامل سیٹلائٹ  کیریئر کو توسیع دینے کا پروگرام بنایا اور اس کے نتیجے میں سیمرغ سیٹلائٹ کیریئر  کی تیاری میں کامیابی حاصل کی۔

 

سید احمد حسینی نے سیمرغ  سیٹ لائٹ کیریئر کی کارکردگی کے بارے میں کہا کہ سیمرغ سیٹلائٹ کیریئر بھیجنے کے اس مشن  میں  خلائی اسٹیشن کے اجزاء کی کارکردگی سمیت مشن کے سبھی مراحل کامیابی سے انجام پائے۔ انہوں نے کہا کہ اس خلائی تحقیقاتی مشن کے ذریعے ہم نے پہلی بار ایک ساتھ تین تحقیقاتی آلات سات ہزار تین سو پچاس کلومیٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے زمین کے مدار میں دو سو ستر کلومیٹر کی بلندی پر پہنچائے ہیں۔

 

نظرات بینندگان
captcha