
حماس ویب سایٹ کے مطابق انکے بیان میں کہا گیا ہے کہ صھیونی جیلوں میں قیدیوں کی حالت زار پر انکی کڑی نظر ہے اور خاص کر ہشام ابوہواش کی بگڑتی صحت قابل تشویش ہے۔
مذکورہ فلسطینی مجاہد نے ۱۳۹ دن سے ناروا تشدد کے خلاف جیل میں بھوک ہڑتال کررکھا ہے۔
صھیونی رژیم قیدی کی بگڑتی حالت کے باوجود انکو سہولت کی فراہمی سے اجتناب کررہا ہے اور حماس نے اس رویے کو فاشسٹی رویہ قرار دیتے ہوئے نتیجے سے خبردار کیا ہے۔
حماس نے تمام فلسطینی قیدیوں کی حالت زار بالخصوص ابوهواش کی حالت کا ذمہ دار صھیونی حکام کو قرار دیا ہے۔
حماس نے تمام انسانی حقوق کی تنظیموں اور اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ قیدیوں کے حقوق کے لیے کردار ادا کرتے ہوئے آواز اٹھائیں۔
بیان میں تمام فلسطینی عوام سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ قیدیوں کی حمایت کے حوالے سے ہر طرح کا تعاون کریں۔/