
ٹی آرٹی نیوز کے مطابق ترکی کی وزارت خارجہ نے مسلمان قبرستان پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مجرموں کی گرفتاری اور سزا کا مطالبہ کیا۔
مذکورہ وزارت نے بیان میں کہا ہے کہ ایزلون میں مسلم قبرستان پر حملے کی افسوسناک خبر پر دلی دکھ ہوا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ سال نو کی خوشی کے موقع پر قبرستان پر حملہ ایک بیمار ذہنیت اور اسلامو فوبیا سوچ کی نشانی ہے۔
وزارت خارجہ نے اس امید کا اظھار کیا ہے کہ مذکورہ مجرموں کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
جرمن حکام سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام یقنینی بنائے۔
نامعلوم افراد نے ایزلون شہر میں مسلم قبرستان میں بعض مسلم قبروں کے پتھروں کو نقصان اور قبروں کی توہین کی ہیں۔/