جرمنی میں مسلم قبرستان پر حملے کی ترک مذمت

IQNA

جرمنی میں مسلم قبرستان پر حملے کی ترک مذمت

8:26 - January 03, 2022
خبر کا کوڈ: 3511021
تہران(ایکنا) ترک وزارت خارجه نے جرمن شهر ایزلون میں قبرستان پر حملے کی شدید مذمت کردی۔

ٹی آرٹی نیوز کے مطابق ترکی کی وزارت خارجہ نے مسلمان قبرستان پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مجرموں کی گرفتاری اور سزا کا مطالبہ کیا۔

 

مذکورہ وزارت نے بیان میں کہا ہے کہ ایزلون میں مسلم قبرستان پر حملے کی افسوسناک خبر پر دلی دکھ ہوا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سال نو کی خوشی کے موقع پر قبرستان پر حملہ ایک بیمار ذہنیت اور اسلامو فوبیا سوچ کی نشانی ہے۔

وزارت خارجہ نے اس امید کا اظھار کیا ہے کہ مذکورہ مجرموں کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

جرمن حکام سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام یقنینی بنائے۔

نامعلوم افراد نے ایزلون شہر میں مسلم قبرستان میں بعض مسلم قبروں کے پتھروں کو نقصان اور قبروں کی توہین کی ہیں۔/


4025590

نظرات بینندگان
captcha