حرم حضرت عباس(ع) کے تعاون سے بغداد میں قرآنی کورس

IQNA

حرم حضرت عباس(ع) کے تعاون سے بغداد میں قرآنی کورس

7:41 - January 05, 2022
خبر کا کوڈ: 3511040
تہران(ایکنا) آستانہ عباسی کے قرآنی شعبے کے تعاون سے بغداد میں تجوید و قرآت کورس منعقد کیا گیا۔

الکفیل نیوز کے مطابق مذکورہ کورس کے استاد علی عباس الخالدی کا اس کورس کے بارے میں کہنا تھا: حفظ و قرآت کورس ابتدائی سطح کا کورس ہے جسمیں  ۴۵ طلبا شریک تھے۔

 

الخالدی کا کہنا تھا کلاسز صرف جمعے اور ہفتے کے دن بغداد کے علاقے جملیہ کی مسجد حاج مجیسر البیضانی میں منعقد کی جاتی۔

 

انکا کہنا تھا: اس کورس کا مقصد بغداد میں قرآنی تعلیمات کی ترویج، معاشرے میں قرآنی ثقافت کو عام کرانا ہے جو آستانہ عباسی سے وابستہ بغداد قرآنی مرکز ک تعاون سے منعقد کیا گیا۔

 

قابل ذکر ہے کہ مذکورہ مرکز آستانہ عباسی کے قرآنی مرکز سے وابستہ ہےجو معاشر میں قرآنی تعلیمات کی ترویج اور قرآنی پروگراموں کی حوصلہ افزائی پر سرگرم ہے اور اس حوالے سے مرکز کے زیراہتمام علمی اور تحقیقی کام بھی انجام دیے جاتے ہیں۔/

4026093

نظرات بینندگان
captcha