نماینده حزب‌الله: سعودی کو لبنان کی توہین کا حق نہیں

IQNA

نماینده حزب‌الله: سعودی کو لبنان کی توہین کا حق نہیں

7:48 - January 05, 2022
خبر کا کوڈ: 3511042
تہران(ایکنا) لبنانی پارلیمنٹ میں حزب اللہ نمایندے نے سعودی بارے حزب اللہ کے جنرل سیکریٹری کے خطاب کا دفاع کیا اور کہا کہ سعودی بادشاہ لبنانی شہدا کی توہین کرتا ہے۔

ایکنا نیوز کے مطابق لبنانی پارلیمنٹ میں حزب اللہ لبنان نمایندے حسن فضل الله نے پارلیمنٹ میں سعودی بارے سید حسن نصراللہ کے خطاب پر وزیراعظم نجیب میقاتی کے اعتراض پر رد عمل ظاہر کیا۔

 

گذشتہ روز لبنانی وزیراعظم نے سعودی بارے  سیدحسن نصرالله کے خطاب پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ حزب اللہ کے جنرل سیکریٹری کا خطاب لبنان کے مفاد میں نہیں اور انہیں خیلج فارس کے کسی ملک کی توہین کا حق حاصل نہیں۔

 

انکا کہنا تھا کہ اس خطاب سے لبنان کی حکومت اور لبنان ک تعلقات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

 

حزب اللہ نمایندے نے پارلیمنٹ میں میقاتی کے جواب میں کہا کہ ہم توقع کررہے تھے اور وزیراعظم لبنانی وقار کے دفاع میں سعودی بادشاہ کی توہین کے برابر کھڑے ہوں گے۔

 

فضل الله نے کہا کہ سعودی بادشاہ نے اپنی باتوں میں لبنان کے بڑے حصے کو دہشت گردی سے منسوب کردیا اور یہ لبنان اور لبنانی شہدا کی کھلی توہین ہے جو غاصب صھیونیسم سے برسرپیکار ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو ملکی وقارعزیز ہونا چاہیے اور اس سے لبنانیوں کے احساسات مجروح ہوسکتے ہیں۔

 

 

فضل الله نے کہا کہ وزیراعظم کی اس قدر سعودی رضامندی کی کوشش کہ جس میں انہوں نے وزیراطلاعات کو استعفے پر مجبور کیا حالانکہ انہوں نے واضح موقف پیش کیا تھا اور انکے وزیرخارجہ کی کوششوں کے باوجود سعودی نے انکو لفٹ نہ کیا اور حتی ایک سفیر تک نے ان سے رابطہ نہ کیا۔

 

انکا کہنا تھا کہ مقاومت کو کسی کی سند یا سرٹیفیکٹ نہیں چاہیے اور ہمارا تعلق عوام اور عوامی مفادات و ملکی وقار سے ہے۔

 

فضل الله نے کہا ملکی وقار کو سب سے زیادہ نقصان ان حرکتوں سے ہوتا ہے جہاں حکام ملکی وقار سے ہٹ کر بعض بادشاہوں کے دل کو خوش کرنے کی بات کرتے ہیں اور وہ خوش ہوتے بھی نہیں۔

 

حال ہی میں سعودی بادشاہ نے سالانہ خطاب میں حزب اللہ کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے لبنانی عوام اور حکام سے مطالبہ کیا تھا کہ حزب اللہ کے خلاف قیام کریں، اس خطاب پر کسی نے لبنان میں رد عمل ظاہر نہ کیا۔/

4026154

نظرات بینندگان
captcha