
ادارہ اوقاف اور فلاحی و بہبود کے ڈپٹی حمید مجیدیمهر نے ایکنا نیوز سے ان مقابلوں کے ابتدائی مرحلے کے آغاز کے حوالے سے گفتگو میں کہا کہ یہ مرحلہ دس جنوری سے شروع ہوگا جو ایک ہفتے تک جاری رہے گا جبکہ ابتدائی دو دنوں میں طالبات کے مقابلے شامل ہیں جب کہ آخری تین دن کو طلبا کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔
مذکورہ مقابلے تھران کے ادارہ اوقاف سے وابستہ بصیرت کمپلیکس بصیرت جو حکیمیه میں واقع ہے وہاں منعقد ہوں گے جو صبح ۸:۳۰ تہران ٹایم کے مطابق شروع اور ۱۹:۳۰ کو اختتام پذیر ہوں گے۔
انکا کہنا تھا کہ مقابلوں کی اطلاع رسانی کا عمل تین مہینے قبل شروع کیا گیا تھا اور تمام قوانین و شرائط کو مکمل طور پر شرکاء تک پہنچایا جاچکا ہے اور انہیں بنیادوں پر نمایندوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔
مجیدی مهر نے مقابلوں میں مختلف کیٹگریز کے حوالے سے کہا: اس مرحلے میں ایرانی مقابلوں کے طرز پر اسکولوں کے طلبا کے ساتھ اسپشل یا معذور قرآء کے مقابلوں کو مدنظر رکھا گیا ہے۔
ادار اوقاف کے نمایندے کا کہنا تھا: اس مرحلے میں دنیا کے ۶۹ ممالک نے اپنے نمایندوں کے نام لکھوائے ہیں اور کورونا بحران کے باوجود تمام اقدامات بخوبی انجام دیے گیے ہیں۔

مجیدیمهر کے مطابق طلبا مقابلوں میں قرائت تحقیق، قرائت ترتیل اور حفظ کل قرآن کریم، جب کہ طالبات مقابلوں میں حفظ کل قرآن،اور اسکولوں کے حوالے سے دو حصے یعنی بچوں اور بچیوں کا الگ الگ مقابلہ رکھا گیا ہے اور اسی طرح نابینا قرآء کے لیے حفظ کل قرآن، جسمیں طلبا و طالبات کے الگ الگ مقابلے ہوں گے۔
انکا کہنا تھا کہ طلباء میں قرائت تحقیق مقابلے میں ۴۲ ممالک، حفظ کل میں ۴۰ ممالک، طلبا ترتیل میں ۲۳ ممالک اور حفظ کل طالبات میں ۱۷ ممالک شامل ہیں. قرآت اسکول مقابلے میں ۱۵ ممالک، حفظ کل قرآن میں اٹھارہ ممالک اور قرآت طالبات میں سات ممالک اور اسکولوں کے حفظ طالبات میں ۱۰ ممالک شامل ہیں۔
نابینا طالبات حفظ مقابلوں میں سات ممالک اور طلباء حفظ مقابلوں میں ۱۱ ممالک شریک ہیں، مجموعی طور پر ۱۹۰ نمایندے ۶۹ ممالک سے شریک ہوں گے۔
مجیدیمهر نے سیلکشن آن لاین مرحلے کے حوالے سے کہا: موصول شدہ فایلز کو دیکھنے اور آن لاین ماہرین ججز کے انتخاب کے بعد انکو شرکت کی دعوت دی گیی ہے اور شرکا آن لاین بھی ججمنٹ کے مرحلے کو مشاہدہ کرسکتے ہیں۔/