
سوشل میڈیا زرایع کے مطابق پاک فوج نے کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر فوجی آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، تاہم اس دوران دہشت گردوں کی جانب سے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کردی گئی، سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، مارے جانے والے دہشت گردوں میں کالعدم تنظیم کا اہم دہشت گرد بھی شامل ہے جس کے سر کی قیمت 20 لاکھ روپے مقرر ہے، جب کہ آپریشن میں دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ وگولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
زراِیع کے مطابق ہلاک دہشت گرد فرقہ وارانہ اور سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث بتاَئے جاتے ہیں۔