IQNA

16:49 - January 11, 2022
خبر کا کوڈ: 3511092
دنیا کے کئی ملکوں کی طرح سعودی عرب میں بھی کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں شدت آگئی ہے۔مملکت میں صرف ایک دن میں کورونا وائر س کے تین ہزار 460 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ڈیلی پاکستان نیوز کے مطابق سعودی عرب کے محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناکی وجہ سے مملکت میں ایک مریض جاں بحق ہوا ہے۔ اب تک مجموعی طور پر سعودی عرب میں کورونا کے  پانچ لاکھ 78 ہزار 753  کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جب کہ اموات کی تعداد آٹھ ہزار 893 ہوچکی ہے۔

 

مملکت میں کورونا کے فعال کیسز میں سے 141 مریضوں کی حالت تشویش ناک ریکارڈ کی گئی۔ وبا کی تشویش ناک صورت حال کے پیش نظر حکومت نے اقدامات بھی سخت کردیے ہیں۔

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: