میلادِ حضرت مسیح (ع) کی مناسبت سے آیت اللہ اعرافی کے تہنیتی پیغام کا جارجیا کے آرچ بشپ کی جانب سے جواب

IQNA

میلادِ حضرت مسیح (ع) کی مناسبت سے آیت اللہ اعرافی کے تہنیتی پیغام کا جارجیا کے آرچ بشپ کی جانب سے جواب

10:33 - January 18, 2022
خبر کا کوڈ: 3511136
میلادِ حضرت مسیح (ع) کی مناسبت سے آیت اللہ اعرافی کے تہنیتی پیغام کا جارجیا کے آرچ بشپ کی جانب سے جواب
جارجیا کے آرچ بشپ نے ایک مراسلے میں سربراہ حوزہ علمیہ قم آیت اللہ علی رضا اعرافی کے حضرت مسیح علیہ السلام کی ولادت کی مناسبت سے تہنیتی پیغام کا شکریہ میں جواب دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جارجیا کے آرچ بشپ ایلیاء دوم نے خط لکھ کر سربراہ حوزہ علمیہ قم آیت اللہ علی رضا اعرافی کے میلاد حضرت مسیح علیہ السلام کی مناسبت سے تہنیتی پیغام کا شکریہ ادا کیا ہے۔

جارجیا کے آرچ بشپ کے اس خط کا متن اس طرح ہے:

آیت اللہ اعرافی؛ سربراہ حوزہ علمیہ قم، اسلامی جمہوریہ ایران

نہایت ادب و احترام سے عرض ہے کہ میلاد حضرت عیسیٰ مسیح اور جدید میلادی سال کی مناسبت سے جناب عالی کی جانب سے تہنیتی پیغام ارسال کرنے پر آپ کا شکر گزار ہوں۔ ہم بھی خوشی اور مسرت کے ان ایام میں جناب عالی کو تبریک پیش کرتے ہیں۔ خدا کی نصرت اور گرانقدر خدمات میں عالی جناب کی بیشتر توفیقات کے لیے دعاگو ہوں۔

ایلیاء دوم

آرچ بشپ (جارجیا)

نظرات بینندگان
captcha